مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ریاستی دارالحکومت مظفر آباد میں عید کی تعطیلات کے دوران سرکاری اراضیوں پر قبضوں کے پیش نظر انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے اور سخت کارروائی کا انتباہ جاری کردیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع مظفرآبادکی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ ضلع مظفرآباد میں دوران تعطیلات عیدالفطر اور دیگر عام تعطیلات میں چند افراد مختلف الاقسام اراضیات پر ناجائز قبضہ کرنے اور غیر قانونی تجاوزات ؍تعمیرات کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ خلا ف قانون عمل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد، شاہراہ نیلم پر ٹرک حادثے کا شکار، ڈرائیور جاں بحق،2زخمی
مفاد عامہ و مفاد سرکار میں ایسی سرگرمیوں کی روک تھام اور تدارک کیا جانا انتہائی نا گزیر ہے ۔
ڈپٹی کمشنر مظفرآبا د و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع مظفرآبادمنیر احمد قریشی نے زیر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری ضلع مظفرآباد میں تعطیلات عید الفطر کے دوران مختلف الاقسام اراضیات پر ہر قسم کی تعمیرات؍ کننگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔
کوئی بھی شخص ؍ اشخاص نہ ایسا کرے گا اور نہ کسی کو ایسا کرنے کی ترغیب دے گا اور نہ ہی اعانت کرے گا۔ حکم کی خلاف ورزی کے مرتکب شخص / اشخاص کے خلاف زیر دفعہ APC-188کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: کہوٹہ پنجاڑ میں گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر،2کزنز جاں بحق
ڈپٹی کمشنر نے عملہ فیلڈ سٹاک محکمہ مال کو ہدایت کی ہے کہ حکم کی تعمیل میں ایسی کسی بھی قسم کی سرگرمی ہونے کی صورت میں متعلقہ پولیس سٹیشن کو بذریعہ آفیسر سرکل رپورٹ کریں اور فوری FIRکا اندراج کروائیں ۔




