accident

کہوٹہ پنجاڑ میں گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر،2کزنز جاں بحق

راولپنڈی سے عید منانے کیلئے ہجیرہ کیلئے موٹر سائیکل پر روانہ ہونے والے 2 نوجوان کزنز پنجاڑ کہوٹہ کے مقام پر حادثے میں جاں بحق ہو گئے جس سے ان کے آبائی علاقہ میں کہرام مچ گیا۔

ہجیرہ سے تعلق رکھنے والے عمر اسلم اور کاشف صغیرکو آزادکشمیر جاتے ہوئے پنجاڑ کہوٹہ کے مقام پرحادثہ پیش آیا جہاں ان کے موٹرسائیکل کی گاڑی سے ٹکر ہو گئی، عمر اسلم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی سے فارورڈ کہوٹہ جانے والی مسافر کوسٹر کو پنجار کے مقام پر حادثہ، تمام مسافر محفوظ

کاشف صغیر کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا،نوجوان تیتری نوٹ رقبہ جبڑی کے معروف دکاندار چوہدری وزیر کے پوتے اور صوبیدار سکندر کے بھتیجے تھے، نماز جنازہ آج بروز جمعۃ المبارک بمقام بیڑی گلی دھڑیاِ ادا کی جائے گی۔

یا درہے کہ عید کے موقع پر ٹرانسپورٹرز کے زیادہ کرائے اورسیٹیں نہ ملنے پربڑی تعداد میں نوجوان موٹرسائیکل پر آزادکشمیر کا رخ کرتے ہیں اور حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیر چناسی روڈ پر حادثہ: کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی

انتطامیہ کی طرف سے کرایہ کنٹرول کیلئے خاطر خواہ انتظامات حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔

Scroll to Top