مقبوضہ کشمیر:مفتی ناصر الاسلام کا پاکستان کیساتھ عید منانے کا اعلان

سرینگر(کشمیر ڈیجیٹل)بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام کا عید الفطر کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آگیا۔۔

مزید یہ بھی پڑھیںسردار عتیق خان کی مشیر وزیراعظم سردار یاسر الیاس کی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت

مفتی ناصر الاسلام نے عید کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور کشمیری عیدالفطر پاکستان کے ساتھ21مارچ بروز ہفتہ کو منائیں گے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مفتی اعظم نے سوشل میڈیا ایکس پرجاری ایک پوسٹ میں کہا کہ پورے مقبوضہ علاقے میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور 21 مارچ بروز ہفتہ کو مقبوضہ علاقے میں عید الفطرمنائی جائے گی ۔

یاد رہے کہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے جمعرات کو چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے ہفتے کے دن عید الفطر منانے کا اعلان کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شوال کا چاندنظر نہیں آیا کل روزہ ہوگا:عید ہفتے کو ہوگی، مولانا عبدالخبیر آزاد کا اعلان

سپارکو نے کہا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔

سپارکو کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر قریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی، جس کے باعث شام کے وقت چاند دیکھنے کے امکانات کم ہیں۔

اس پیش گوئی کے مطابق رواں سال رمضان کے 30 روزے مکمل ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر کی تاریخ 21 مارچ متوقع ہے۔

سپارکو نے واضح کیا ہے کہ شوال کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے، عیدالفطر 21 مارچ( بروز ہفتہ) کو ہوگی، وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔۔

Scroll to Top