تیل کی سپلائی متاثر، پاکستان میں مہنگائی 12 فیصد اضافے کا خدشہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آبنائے ہرمز کی بندش کے پاکستان کی معیشت پر ممکنہ اثرات سے متعلق اسٹڈی رپورٹ جاری ۔

پاکستان انسٹیٹوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق ہرمز کے راستے 20 ملین بیرل تیل روزانہ گزرتا ہے۔

تیل کی ترسیل میں رکاوٹ سے قیمتیں فوراً بڑھ سکتی ہیں، پاکستان میں مہنگائی اور بیرونی کھاتا متاثر ہوسکتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار عتیق خان کی مشیر وزیراعظم سردار یاسر الیاس کی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت

تیل کی سپلائی میں خلل سے مہنگائی 8.8 فیصد سے 12 فیصد تک جانے کا خدشہ ہے۔پائیڈ رپورٹ کے مطابق 6 ماہ میں مہنگائی 8.8 فیصد ہوگئی۔

تیل کی سپلائی متاثر ہونے سے درمیانی شاک سے 10.4 فیصد تک جانے جبکہ شدید شاک کی صورت میں مہنگائی 12 فیصد تک بھی جاسکتی ہے۔

پاکستان کا تیل کی درآمدات کا ماہانہ بل 384 ملین تک بڑھ سکتا ہے، سالانہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سے 4.6 ارب ڈالر خسارے میں جانے کا خدشہ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خضدار : زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.4، گہرائی 11 کلو میٹر ریکارڈ

پاکستان کی 22 فیصد درآمدات توانائی کی مصنوعات پر مبنی ہیں، شپنگ، انشورنس،روپے کی قدر میں کمی اور ٹیکسوں سے بھی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔

پائیڈ نے منفی اثرات سے بچنے کیلئے ہنگامی پالیسی اقدامات کی سفارش بھی کردی، ٹرانسپورٹ، زراعت اور خوراک میں استعمال ہونے والا ڈیزل زیادہ اہم ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کا شہریوں کے لیے عید الفطر پر 5 جی سروس فراہم کرنے کا بڑا فیصلہ

پائیڈ نے فیول پرائسنگ خصوصاً ڈیزل کی نگرانی کی بھی سفارش کردی۔ سپلائی چین میں بہتری سے ڈیزل پر انحصار کم کیا جا سکتا ہے۔

Scroll to Top