شدید برفباری :لسڈنہ،حاجی پیر روڈ پر پھنسے مسافر بحفاظت نکال لئے

کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) حویلی کے پہاڑی علاقے شیروڈھارا، نگہ ناڑی ،حاجی پیر ، اور بھیڈی روڈ پر طوفانی برفباری سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں ۔

طوفانی برفباری سے علاقے شیرو ڈھارہ ناگہ ناڑی گلی کے درمیان گزشتہ رات کو آٹھ سے زائد مسافر گاڑیاں پھنسی رہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

شدید برف باری کی وجہ سے گاڑیوں کا نکلنا ناممکن ہو چکا تھا ،محکمہ شاہرات کے ملازمین کی مکمل کوشش کے ساتھ مشینوں کے ذریعے پھنسی ہوئی گاڑیوں کو مشین کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

محکمہ شاہرات کے انجینئر مصطفی کیانی کے مطابق محکمہ شاہرات کے مکمل نگرانی میں گاڑیوں کو نکالا گیا اور سواریوں کو باحفاظت اپنے اپنے علاقوں میں روانہ کردیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا،کراچی میں بوہری برادری آج ملک میں عیدالفطر منارہی ہے

برفباری کے بعد حویلی میں سردی کی لہر دوبارہ لوٹ آئی ۔سردی کی شدت لوگوں نے گرم لباس دوبارہ نکال لئے۔

سردی سردی کی شدت کی وجہ سے مارکیٹوں میں رش کم ہونے لگا۔جبکہ موسم صاف ہونے کی صورت میں کہوٹہ شہر میںلوگوں ہجوم سے راستے بند ہو جاتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر: چیئرمین بلدیہ کا شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے بڑا قدم، جامع ‘پلان آف ایکشن’ تیار

بارش شروع ہوتے ہی سردی کی شدت کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ سردی سے بچنے کے لیے شہر کے اندر لوگوں نے آگ جلا کر سردی کا مقابلہ شروع کر دیا۔

Scroll to Top