مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ عید الفطر مسلمان میں اتحاد و اتفاق اور یکجہتی اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آتی ہے ۔۔
اس اہم ترین موقع پر فلسطین غزہ اور کشمیر کے مظلوم بھائیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کرنا چاہیے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کا شہریوں کے لیے عید الفطر پر 5 جی سروس فراہم کرنے کا بڑا فیصلہ
عید الفطر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے اختتام پر عید الفطر مسلمانوں کیلئے کئی بامعنی پیغامات لے کر آتی ہے
مسلمان ایک وحدت ہیں اور انہیں ایک دوسرے کے دکھ درد کا احساس کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آج فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمان نہایت زبوں حالی کا شکار ہیں اور بھارت و اسرائیل کی صورت میں جابر قوتوں نے ان کا جینا دو بھر کیا ہوا ہے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گیس کے شعبے سے بڑی خوشخبری! بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا
خوشی کی ان گھڑیوں میں اپنے مظلوم کلمہ گو بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے۔۔ دعائوں کی صورت میں ہی سہی مگر مظلوموں کو اپنی یاد میں زندہ رکھنا چاہیے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:علی لاریجانی کیسے ٹریک ہوئے اور شہید کر دیے گئے؟ مخبری سے میزائل حملے تک کےحقائق سامنے آگئے
انہوں نے کہا کہ ظلم و جبر کے بت پاش پاش ہونگے اور مظلوم مسلمان اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کریںگے ۔۔
سردار عتیق احمد نے اہل اسلام کو عید الفطر کی خصوصی مبارکباد دی اور کہا کہ اس موقع پر معاشرے ہے کمزور طبقات کی مدد کرنا بھی معاشرے کی اجتماعی زمہ داری ہے۔




