خیبرپختونخوا،کراچی میں بوہری برادری آج ملک میں عیدالفطر منارہی ہے

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل) بوہری برادری نے آج ملک کے مختلف شہروں میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی۔

کراچی کے علاقے صدر کی طاہری مسجد میں عید الفطر کا سب سے بڑے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے نمازعید ادا کی۔

دوسری جانب پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری میں بھی عیدالفطر کی نماز پڑھی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم ممالک بھارت اور اسرائیلی مظالم کیخلاف اُٹھ کھڑے ہوں، سردار عتیق خان

لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی میں بھی بوہری جماعت کے افراد نے عید منائی جس میں جماعت سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کا شہریوں کے لیے عید الفطر پر 5 جی سروس فراہم کرنے کا بڑا فیصلہ

بوہرہ جماعت کے افراد نے ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں اور ملکی امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:علی لاریجانی کیسے ٹریک ہوئے اور شہید کر دیے گئے؟ مخبری سے میزائل حملے تک کےحقائق سامنے آگئے

بوہری برادری کے افراد نے نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی، نماز عید کے اجتماع کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے قبل عیدالفطر منائے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں،

جہاں بعض مقامات پر شہریوں نے نماز عید ادا کرلی ؎ملک کے دیگر حصوں میں آج 29واں روزہ ہے۔

پشاور کے نواحی علاقے سفید سنگ میں مقامی سطح پر چاند نظر آنے کے دعوے کے بعد عیدالفطر کی نماز ادا کردی گئی۔لوگوں نے بڑی تعداد میں نمازاداکی

ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی۔ اسی طرح جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے انگور اڈا میں بھی عیدالفطر منانے کا اعلان کیا گیا۔

مقامی مذہبی رہنمائوں نے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں چاند نظر آنے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

شمالی اور جنوبی وزیرستان کے دیگر علاقوں میں بھی مقامی سطح پر عیدالفطر منانے کی اطلاعات ہیں، جہاں شہریوں نے نماز عید ادا کی اور مذہبی جوش و خروش کا اظہار کیا۔

Scroll to Top