عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کے نرخ زمین پر آگئے، ایک تولہ سونا 24 ہزار روپے سے زائد سستا

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اور تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 5 لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آگیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں گراوٹ کے باعث مقامی سطح پر سونے کے نرخ زمین پر آگئے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 243 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد 4 ہزار 767 ڈالر فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گولڈ مارکیٹ میں استحکام: عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار

عالمی مارکیٹ کے ان اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 24 ہزارروپے سے زائد کمی دیکھی گئی ہے۔ اس نمایاں گراوٹ کے بعد سونے کی قیمتیں حالیہ بلند ترین سطح سے نمایاں طور پر نیچے آگئی ہیں۔ اسی طرح 10 گرام سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا، جس سے خریداروں اور سرمایہ کاروں میں ایک نئی ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والی اس بڑی گراوٹ نے مقامی مارکیٹ کے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور ایک ہی دن میں اتنی بڑی کمی حالیہ تاریخ میں شاذ و نادر ہی دیکھی گئی ہے۔ قیمتوں میں اس اچانک تبدیلی سے صرافہ مارکیٹوں میں خریداروں کا رش بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top