پی ایس ایل 11کا اینتھم کون گائے گا؟گلوکار کا نام سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے آفیشل اینتھم کے گلوکاروں کا اعلان کر دیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے آفیشل اینتھم کے گلوکاروں کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی نئی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا

پی ایس ایل 11 کے آفیشل اینتھم کو 5گلوکار گائیں گے۔ جن میں عاطف اسلم، آئمہ بیگ، صابری سسٹرز اور دانیا کنول شامل ہیں۔

پی ایس ایل 11 کے اینتھم کا تھیم “بیٹ پہ کھیلیں گے” رکھا گیا ہے۔پی ایس ایل کے نئے سیزن کا آفیشل اینتھم چاند رات پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری طرف پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کی ٹرافی ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کرنے کے بعد پشاور پہنچ گئی۔

ٹرافی کو شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بناتے ہوئے مختلف مقامات پر نمائش کے لیے رکھا گیا جس کے بعد اسے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم لایا گیا جہاں کرکٹ مداحوں میں خاصا جوش و خروش دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کی کپتانی غیر ملکی کرکٹر نے سنبھال لی

انتظامیہ کے مطابق پی ایس ایل 11 کی ٹرافی بدھ کے روزپشاور میں ہی موجود رہی جہاں شائقین کو اسے قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔

ذرائع کے مطابق ٹرافی کو آج لاہور کے لیے روانہ کر دیا جائے گا جہاں اگلے مرحلے کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا یہ سیزن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔

Scroll to Top