آزاد کشمیر

فارورڈ کہوٹہ میں شدید برفباری،گاڑیاں پھنس گئیں، ریسکیو ٹیمیں روانہ

حویلی فارورڈ کہوٹہ جانیوالی 8سےزائد مسافر گاڑیاں شیرو ڈھارہ اور ناگہ ناڑی گلی کے درمیان شدید برف باری کے باعث پھنس گئیں جس کے باعث ان کا نکلنا ناممکن ہو گیا ہے اور ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ حویلی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فوری طور پر ریسکیو اقدامات کیے جائیں اور پھنسے ہوئے مسافروں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد، شاہراہ نیلم پر ٹرک حادثے کا شکار، ڈرائیور جاں بحق،2زخمی

دوسری جانب یہ مطالبہ بھی سامنے آرہا ہے کہ ایسے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی ضرورت ہے جنہوں نے خراب موسمی حالات کے باوجود مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالا۔

شہریوں کو بھی چاہیے کہ شدید موسمی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل و محفوظ راستوں کا انتخاب کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر : مختلف علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری،این ڈی ایم اے کاالرٹ جاری

دریں اثناڈپٹی کمشنر فارورڈکہوٹہ نے شیرو ڈھارا روڈ پر بوجہ برفباری اور پھسلن میں پھنسی گاڑیوں، مسافروں کو ریسکیو کرنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کو براستہ لسڈنہ ڈوزر روانہ کردیا گیا ہے

ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق جلد ہی سڑک کلیر کرتے ہوئے گاڑیوں کو نکال لیا جائے گا۔

Scroll to Top