آزادکشمیر: پی ٹی آئی کی رجسٹریشن سے متعلق فیصلہ موخر

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن سے متعلق معاملات پر پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی آزادکشمیر کی رجسٹریشن کے حوالے سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی سماعت بدھ کے روز مقرر تھی۔

تاہم کیس کی سماعت مکمل نہ ہو سکی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی اخراجات اور آڈٹ سے متعلق معاملات پر دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ عید کے بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خالد یوسف چوہدری قانونی مشیر پی ٹی آئی آزادکشمیر نامزد، نوٹیفکیشن جاری

اس پیش رفت کے باعث رجسٹریشن سے متعلق فیصلہ فی الحال مؤخر ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی پہلے ہی باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہاکی ورلڈ کپ :پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 19 اگست کو ہوگا

ذرائع کے مطابق جے کے پی پی اور پی ٹی آئی کے کیسز زیر سماعت ہیں، جن پر آئندہ تاریخوں میں کارروائی کی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مولانا اسجد محمود کا قافلہ حادثے کا شکار ، 2 رضاکار جاں بحق

سیاسی و قانونی حلقوں کے مطابق الیکشن کمیشن کا یہ عمل شفافیت اور ضابطہ کار کے تحت تمام جماعتوں کے ریکارڈ اور قانونی تقاضوں کی جانچ پر مبنی ہے، جس کا مقصد انتخابی نظام میں نظم و احتساب کو یقینی بنانا ہے۔

Scroll to Top