دبئی (کشمیر ڈیجیٹل)متحدہ عرب امارات نے بدھ 18 مارچ 2026 کو اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہذا عید الفطر کا پہلا دن 20 مارچ کو ہو گا۔
سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔
سعودی عرب کی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا عید الفطر 20 مارچ بروز جمعہ کو ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خالد یوسف چوہدری قانونی مشیر پی ٹی آئی آزادکشمیر نامزد، نوٹیفکیشن جاری
ترکیہ اور سنگاپور سمیت کچھ ممالک نے عید کے پہلے دن کا اعلان شوال کا چاند نظر آنے کا انتظار کرنے کے بجائے فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر کیا ہے۔
شمالی افریقہ کے مسلم ملک مراکش اور خلیجی ملک عمان نے عیدالفطر 2026 سے متعلق اہم اعلانات کیے ہیں۔ مراکش کے ماہرین فلکیات کے مطابق اس سال جمعرات 19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کابل میں سویلینز کی ہلاکتیں پروپیگنڈا،طالبان جنگجو وردی نہیں عام لباس پہنتے ہیں:ترجمان پاک فوج
اس پیشگوئی کے مطابق مراکش کے عوام طویل عرصہ بعد ماہ رمضان کے 30 روزے رکھیں گے اور عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
عمان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل (جمعرات) 19 مارچ کو ہوگا۔ حکام نے ملک بھر کے شہریوں اور رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ ہلال کی تلاش کریں اور کسی بھی تصدیق شدہ نظر کی اطلاع متعلقہ کمیٹیوں کو دیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روک دیا گیا:وفاقی وزیرعطاتارڑ
جمعرات کو چاند دیکھنے والے ممالک
پاکستان، بنگلادیش، بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، ایران،عراق کے کچھ حصے شامل ہیں ۔دوسری جانب عمان،اردن،شام،تیونس،لیبیا ،مراکش شامل ہیں ۔




