اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)عیدالفطر کے اسلامی تہوار کے پیش نظر اپنے ہی اقدام کیساتھ ساتھ برادر اسلامی ممالک سعودی عرب، ریاست قطر اور جمہوریہ ترکیہ کی درخواست پر آپریشن غضب للحق روک دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کابل میں سویلینز کی ہلاکتیں پروپیگنڈا،طالبان جنگجو وردی نہیں عام لباس پہنتے ہیں:ترجمان پاک فوج
حکومت پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں اور ان کی حمایت کیخلاف جاری آپریشن ’’غضب للحق‘‘کے درمیان عارضی توقف کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عید الفطر،یوم پاکستان:20 سے 23 مارچ تک تعطیلات ، نوٹیفکیشن جاری
عارضی جنگ بندی کا نفاذ 18اور 19 مارچ کے درمیانی شب سے 24 مارچ تک لاگو رہےگا۔ پاکستان یہ اقدامات نیک نیتی اور اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کررہا ہے۔
TEMPORARY PAUSE IN OPERATION GHAZAB LIL HAQ
(18 Mar 26)In view of the upcoming Islamic festival of Eid-ul-Fitr, upon its own initiative as well as on the request from the brotherly Islamic countries of the Kingdom of Saudi Arabia, the State of Qatar and the Republic of Turkiye,…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 18, 2026
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن : اکمل سرگالہ، غلام محی الدین دیوان،محمداقبال اسمبلی سے فارغ
تاہم سرحد پار سے کسی بھی حملے، ڈرون حملے یا پاکستان کے اندر دہشتگردی کے کسی بھی واقعے کی صورت میں، ’’آپریشن غضب للحق‘‘ کو فوری طور پر دوبارہ شدت کے ساتھ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عید الفطرکے احترام ،برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر کارروائی روکی گئی۔
وزیر اطلاعات کے مطابق سعودی عرب ، ترکیے اور قطر کی درخواست پر کارروائیاں روکی گئیں۔۔
آپریشن آج رات سے 23 اور24مارچ کی درمیانی رات تک رکا رہے گا۔




