عید الفطر،یوم پاکستان:20 سے 23 مارچ تک تعطیلات ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) حکومتِ پنجاب نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر صوبے بھر میں تین سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 19، 20 اور 21 مارچ کو عید کی سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔ جبکہ 23 مارچ یوم پاکستان کے دن پھر چھٹی کاامکان ہے۔ ان ایام میں تمام صوبائی سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور نیم سرکاری خود مختار ادارے بند رہیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے معائنہ کیلئے میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

حکومتی فیصلے کا مقصد شہریوں کو اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کا بھرپور موقع فراہم کرنا ہے۔ عید کی تعطیلات کے بعد تمام سرکاری دفاتر وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے اوقاتِ کار کے مطابق دوبارہ کھلیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن : اکمل سرگالہ، غلام محی الدین دیوان،محمداقبال اسمبلی سے فارغ

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی عید کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو چھٹیاں ہوں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ہفتے میں 5 یا 6 دن کام کرنے والے تمام دفاتر میں جمعہ اور ہفتہ کو عید کی چھٹی ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گولڈ مارکیٹ میں استحکام: عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار

جبکہ 22 مارچ کو اتوار کا دن ہے اور 23 مارچ کو بھی سرکاری چھٹی ہوگی، اس طرح عید پر سرکاری ملازمین کو جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کی 4 چھٹیاں ملیں گی۔

Scroll to Top