آزادکشمیر، مشہور کمپنی کی 8 پراڈکٹس غیرمعیاری ثابت،پابندی عائد

مظفرآباد: مشہور کمپنی کے کے فوڈز کی متعدد مصنوعات لیبارٹری ٹیسٹنگ میں غیر معیاری ثابت ہو گئیں جس پر آزادجموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی نے بھاری جرمانہ کے ساتھ سامان فوری ریکال کا حکم جاری کردیا۔

آزادجموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی کاکہنا ہے کہ بچوں سے متعلقہ اشیاء خورونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی نے عید پر ایکسپائر جوسز کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی

تفصیلات کے مطابق AJK Pure Food Regulations 2019 کے تحت کی گئی جانچ میں کمپنی کی 8 مصنوعات لیبلنگ کریٹیریا پر پوری نہ اتر سکیں اور انہیں Unsatisfactory on Labelling قرار دیا گیا۔

ری کال کی جانے والی مصنوعات
1. Tarka Chatkardar Nimko Mix
2. Super Tarka Chatkardar Nimko Mix
3. Kruncher Premium Nimko Mix
4. Tarka Dall Muth
5. Matar Maza Sasi and Crispy
6. Delight Selection Mix Nimko
7. Imli Anardana Khatta Mitha Ha Maza Dar
8. Channa Pakora

فوڈ اتھارٹی کے مطابق ان مصنوعات کی پیکنگ پر اجزاء، معلومات اور ضروری لیبلنگ شرائط مکمل نہیں تھیں جس کے باعث کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اتھارٹی نے کمپنی کے خلاف AJK Food Authority Act 2017 کے دفعہ 33: بغیر لائسنس کاروبار،دفعہ 35: دوبارہ خلاف ورزی پر سزاعائد کی ہیں۔

AJK Pure Food Regulations 2019 (Part III): پری پیکڈ فوڈز کی لیبلنگ،خلاف ورزی پر کمپنی کو 100,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اتھارٹی نے کمپنی کو ہدایت کی کہ تمام متاثرہ مصنوعات کو فوری طور پر مارکیٹ سے ریکال کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی کا ایکشن،پکوڑے، سموسے بنانے کیلئے استعمال ہونیوالا غیرمعیاری آئل تلف

ریکال شدہ مصنوعات پر واضح طور پر “Not For Sale” درج کیا جائے۔کمپنی کو ہدایت کی گئی ہے کہ لیبلنگ کو مکمل طور پر قوانین کے مطابق درست کیا جائے۔

آئندہ پیداوار و ترسیل سے قبل فوڈ اتھارٹی سے باقاعدہ منظوری حاصل کی جائے۔

فوڈ اتھارٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

کسی بھی شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1280 پر رابطہ کریں۔

Scroll to Top