نئے نوٹ جاری، شہری قریبی بینکوں سے رابطہ کریں، اسٹیٹ بینک

کراچی : اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں کو نئے نوٹوں کی سپلائی فراہم کر دی گئی ہے تاکہ عام شہری باآسانی انہیں حاصل کر سکیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے لیے ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹوں کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:78سالہ تاریخ کی غلطیوں میں افغانیوں کی مہمان نوازی فاش غلطی ہے،خواجہ آصف

مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ تمام کمرشل بینکوں کو نئے نوٹوں کی سپلائی فراہم کر دی گئی ہے تاکہ عام شہری باآسانی انہیں حاصل کر سکیں۔

نئے نوٹ کیسے حاصل کیے جا سکتے ہیں؟
نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے لئے شہری اپنے قریبی بینک کی برانچ سے براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں، مخصوص بینکوں کے اے ٹی ایم سے بھی اعلیٰ معیار کے نئے نوٹ نکالے جا سکیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی ڈائریکٹر نیشنل ٹیررازم جوکینٹ اپنے عہدے سے مستعفی

کون اہل ہے؟
کوئی بھی پاکستانی شہری جس کے پاس اصل اور معتبر قومی شناختی کارڈ موجود ہو اور رمضان المبارک کے دوران بینکوں کا دورہ کرنے والے افراد اہل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کا مستحق خواتین کے نام اہم پیغام جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے قریب آتے ہی نوٹوں کی طلب میں اضافے کی وجہ سے قلت پیدا ہو سکتی ہے، اس لیے شہری رمضان کے اوائل میں ہی نوٹ حاصل کر لیں۔
بڑے شہروں کے بازاروں میں کچھ افراد اسٹالز لگا کر زائد قیمت پر نئے نوٹ فروخت کر رہے ہیں۔ تاہم، سٹیٹ بینک صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے تاکہ نوٹوں کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top