اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیردفاع خواجہ آصف نے وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ کے ٹوئٹ جس میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم یہ الزام لگا کر مزید جھوٹ بول رہا ہے کہ پاکستان نے کابل میں منشیات کی بحالی کے ہسپتال کو نشانہ بنایا۔
یہ دعویٰ سراسر بے بنیاد ہے ، کے جواب میں کہا کہ یہ دعویٰ ان کی طرف سے آرہا ہے جو مسجدوں پر حملے کرواتے ہیں ۔
یہ دعویٰ انکی طرف سے آرہا ھے جو مسجدوں پہ حملے کرواتے ھیں ۔ سر بسجود نمازیوں کو شہید کرتے ھیں۔ نہتے شہریوں اور مارکیٹوں سکولوں کو نشانہ بناتے ھیں۔ معصوم بچوں کو خون سے نہلاتے ھیں۔ منشیات کی سمگلنگ جنکا ذریعہ آمدن ھو۔ محسن کش لوگ اس ریاست پہ حملہ آور ھیں جس نے پچاس سال سے انکو… https://t.co/twfeYrdopq
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 17, 2026
سر بسجود نمازیوں کو شہید کیا جاتا ہے۔ نہتے شہریوں اور مارکیٹوں سکولوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ معصوم بچوں کو خون سے نہلاتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی آف حویلی اور مسلم ہینڈز کے مابین معاہدہ،100 سکالر شپس کا اعلان
منشیات کی سمگلنگ جنکا ذریعہ آمدن ہو۔ محسن کش لوگ اس ریاست پر حملہ آور ہیں جنہوں نے پچاس سال سے انکو پناہ گاہ میسر کی ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کمٹمنٹ کرتے ہیں اسکو آنر نہیں کرتے اربوں روپے کمٹمنٹ پوری کرنے کیلئے تاوان مانگتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی سپریم کورٹ کی شہریوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل
پاکستان کی مٹی نے نہ صرف ان کو پناہ دی بلکہ انکے لئے ایک سپر پاور سے ٹکرا گئے ۔ تین نسلوں کی مہمان نوازی کی۔
ہم نے اپنی 78سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن انکی مہمان نوازی سب سے فاش غلطی ہے اللہ تعالیٰ ہمیں معاف کرے آمین




