وادی لیپا، سیری میں طوفانی برفباری، محکمہ شاہرات عملے سمیت 57 پھنسےافراد کو ریسکیو کرلیا

وادی لیپہ،شاردہ (کشمیر ڈیجیٹل) وادی لیپہ میں شدید برفباری اور برفانی تودوں کے باعث محکمہ شاہرات کا فیلڈ عملہ جو گزشتہ کئی گھنٹوں سے لاپتہ تھا، بالآخر ان سے رابطہ بحال ہو گیا ہے۔
دوسری جانب کیل سیر ی شیخ بیلہ کے مقام پر آج شام 57 سیاح حضرات بوجہ گلیشئر کیل سے آتے ہوئے بند ہو گئے تھے جن کی ایک گاڑی بھی پھنس گئی جنہیں ریسکیو کرلیا گیا ہے ۔ تما م پھنسے ہوئے سیاحوںاور مقامی لوگوں کوریسکیو کرکے کیل پہنچا دیا گیا ۔ سب خیریت سے ہیں ۔
صدر انجمن تاجران کیل چوہدری خان ولی اور ان کے ساتھیوں نے 55 پھنسے افراد سیاحوں اور مقامی افراد کیلئے رہائش کھانے پینے کا مفت بندوست کیا۔کیل گیسٹ ہاؤسز میں اہتمام کردیا گیا ہے۔سول سوسائٹی اور انتظامیہ کا صدر انجمن تاجران کیل چوہدری خان ولی اور ان کے دوستوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے
ترجمان محکمہ شاہرات کے مطابق، ریشیاں کے مقام پر تقریباً 100 کے قریب مسافر دو دن سے شدید برفباری میں پھنسے ہوئے تھے، جنہیں آج محکمہ شاہرات کے فیلڈ اسٹاف نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر بحفاظت وادی لیپہ پہنچایا۔

مقامی پولیس ، پاکستان آرمی اور ایمرجنسی ریسکیو یونٹ 1122 شاردہ نے رسپانس میں حصہ لیا۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں انتباہ جاری کیا گیا کہ سیاح اور مقامی افراد غیر ضروری اور خاص کر رات کے وقت سفر سے گریز کریں۔

اس وقت نیلم ویلی شدید موسمی صورت حال برف باری کی لپیٹ میں ہے آپ جہاں کہیں بھی ہیں آپ ادھر ہی رک جائیں۔ موسم صاف ہونے پر سفر کریں آپ کے گھر پر آپ کے والدین ،بیوی ،بچے ،بہن بھائی اور رشتہ واپسی کا انتظار کر رہے ہیں خود بھی مصیبت میں نہ پڑیں اور دوسرے کو بھی مصیبت میں نہ ڈالیں

بوجہ گلیشئر بند ہونے والی شاہراہ نیلم کو کل دن کی روشنی میں کلیئر کیا جائے گا، اس وقت خرابی موسم کی وجہ سے روڈ کو کھولنے کا کام ممکن نہیں ہے اس لیے ہر کسی قسم کے سفر سے اجتناب کریں ۔

مسافروں کو ریسکیو کرنے کے بعد واپس ریشیاں جاتے ہوئے شاہرات عملہ بھی شدید برفانی طوفان، برفانی ہواؤں اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا، جس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ اس صورت حال نے پورے محکمہ میں تشویش اور بےچینی پیدا کر دی جبکہ فیلڈ اسٹاف کے اہلخانہ بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے۔

ترجمان محکمہ شاہرات کا کہنا ہے کہ اب عملے سے رابطہ بحال ہو چکا ہے، تاہم عملہ اس وقت بھی شدید برفباری، برفانی تودوں اور تیز ہواؤں کا سامنا کرتے ہوئے آہستہ آہستہ ریشیاں کی طرف نکل رہا ہے۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شاہرات عملے کی بحفاظت واپسی اور ان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کریں، جو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر علاقے کے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔

 

Scroll to Top