پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان ہو گیا، قیمت کیا ہو گی؟

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت (آج) منگل کو دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگی۔

حکام کے مطابق فزیکل ٹکٹس 24 مارچ سے کوریئر سروس کی شاخوں پر دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 کی ٹرافی حیدرآباد کے مختصر دورے کے بعد کراچی پہنچا دی گئی

لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ کی قیمت 250 روپے سے شروع ہوگی جبکہ فیصل آباد میں سستا ترین جنرل ٹکٹ 300 روپے کا ہوگا۔

اسی طرح ملتان اور راولپنڈی میں جنرل ٹکٹ کی قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹ خریدے جا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 2 غیر ملکی کرکٹرز پی ایس ایل سے دستبردار، پی سی بی کا زمبابوین کھلاڑی کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

اعلامیے کے مطابق کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں محدود تعداد میں ای ٹکٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق پشاور میں 28 مارچ کو ہونے والے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے لیے خصوصی فیملی انکلوژر مختص کیا گیا ہے جبکہ وی آئی پی فیملی زون کے ٹکٹس 2000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کارپوریٹ باکس بھی دستیاب ہوں گے جبکہ تمام سٹیڈیمز میں مختلف گیلریوں کے ٹکٹس بھی فروخت کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: زمان خان کی پی ایس ایل میں شرکت مشکوک ہو گئی

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی فروخت نئے دور کا آغاز ہے اور ٹکٹس کی قیمتیں کم رکھی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین میچز دیکھنے اسٹیڈیم آ سکیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، جبکہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔ میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں کھیلے جائیں گے۔

Scroll to Top