اسلام آباد؛محکمہ موسمیات نے عید الفطر پر موسم کی صورتحال کے بارے میں پیش گوئی کر دی ہے اور آزادکشمیر وگلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں عید کے دنوں میں مطلع ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری، خوشگوار موسم نے روزہ داروں کے چہرے کھِلا دیے
رپورٹ کے مطابق ملک میں 17 مارچ کی شام، رات سے نیا مغربی سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے، 18 سے 20 مارچ تک ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 17 سے 20 مارچ تک بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں 17 مارچ کی رات سے 20 مارچ تک وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔
مری، گلیات، راولپنڈی اور اسلام آباد میں آندھی اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
سندھ کے مختلف شہروں میں 18 اور 19 مارچ کو بارش اور گرج چمک کی توقع ہے،آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر:مائنز لیزنگ پرعائد پابندی منسوخ،نوٹیفکیشن جاری
بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے، آندھی اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، دن کے درجۂ حرارت میں کمی متوقع ہے۔




