آزاد کشمیر : برفباری کا سلسلہ جاری، پیر چناسی میں پھنسے 22 سیاحوں کو ریسکیو کرلیا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) نیلم ویلی کے علاقے شاردا سے کیل برفانی تودہ گرنے سے روڈ ٹریفک کیلئے بند،آذاد کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا رات گئے سلسلہ جاری ہے

برفباری کے باعث آزادکشمیر میں سردی لوٹ آئی ۔ ریاست بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ضلع حویلی میں بھی بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔۔

سردی کی شدت کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوگئے جبکہ بعض علاقوں میں سیاح اور مسافر پھنس گئے جن کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا ۔

ڈائریکٹر آپریشن ایس ڈی ایم اے سعید قریشی کے مطابق سراں پیر چناسی میں ایس ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن مکمل۔4 گاڑیوں سے 22 سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

پھنسے ہوئے ان6 سیاحوں کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم سے ہے باقی افراد مظفرآباد اور گجر کوہالہ سے تعلق رکھتے ہیں تمام افراد کو بحفاظت رسکیو کر کے مظفرآباد کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔
وادی نیلم میں شدید بارشوں اور برفباری کے بعد بالائی نیلم کے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ لوگ گھروں تک محدود ہو کررہ چکے ہیں۔

Scroll to Top