مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ۔
الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد نئی پارٹی پاکستان تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں باضابطہ طور پر حصہ لے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ذرائع کے مطابق شیراز خان ولد حاجی اکبر خان، ساکن گوجرہ، مظفرآبادنے الیکشن کمیشن میں آزاد جموں و کشمیر، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رجسٹریشن کیلئے درخواست دیدی۔
درخواست گزار شیراز خان کا کہنا تھا کہ وہ آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ، 2020 کی دفعات کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں بطور سیاسی جماعت اپنی رجسٹریشن کیلئے یہ درخواست جمع کروادی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شیراز خان کی آزادکشمیر میں نئی سیاسی جماعت کا نام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)آزاد جموں و کشمیر ہوگا جو کہ پی ٹی آئی پاکستان” کے طور پر رجسٹرڈ ہو گی۔
زرائع کے مطابق آزادکشمیر میں لانچ ہونیوالی پاکستان تحریک انصاف کے بانی اکبر ایس بابر ہیں جنہوں نے شیراز خان ولد حاجی اکبر خان کو تحریری اجازت نامہ جاری کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق: باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ
ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین اکبرا یس بابر نے آزادکشمیر میںبھی پی ٹی آئی پاکستان کی رجسٹریشن کا عمل آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے درخواست دینے اور مکمل کرنے کی اجازت دی ہے۔ اصل اجازت نامہ اس کے ساتھ ضمیمہ اے کے ساتھ منسلک ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے اور الیکشن کمیشن کے وضع کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق امیدوار وں کے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواسست دیدی ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں دی گئی درخواست میں پارٹی کے ابتدائی منشور بھی پیش کردیا گیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ
• پارٹی نظریہ پاکستان اور جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق پر عمل پیرا ہے جیسا کہ متعلقہ قوانین کے تحت ضرورت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہر پاکستانی کو عیدی ملے گی؟ حکومت کا ’پی ایم عیدی پروگرام 2026‘کا منصوبہ
پارٹی کا آئین، مقاصد، تنظیمی ڈھانچہ، عہدیداروں کی فہرست، رکنیت کی تفصیلات اور دیگر مطلوبہ تفصیلات اس کے ساتھ منسلک ہیں۔
•
تمام متعلقہ دستاویزات بشمول حلف نامے، عہدیداروں کی شناختی کارڈ کی کاپیاں، بینک کی تفصیلات ، ممنوعہ فنڈز کی عدم وصولی کا ثبوت، الیکشن کمیشن کی طرف سے وقتاً فوقتاً مطلع کردہ تقاضوں کے مطابق منسلک کیا گیا ہے۔
پارٹی عہدیدار آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ، 2020، الیکشن رولز، 2020، اور الیکشن کمیشن کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ کسی بھی ہدایات/اطلاعات کی تمام شقوں کی تعمیل کرے گی، بشمول اکاؤنٹس جمع کرانے، مہم کی مالیاتی تفصیلات، اور دیگر ذمہ داریوں میں
الیکشن کمیشن کی طرف سے مطلوبہ کسی بھی وضاحت، جانچ، یا سماعت کیلئے ذاتی طور پر پیش ہونگے
درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ پارٹی “PTI پاکستان” کو جلد از جلد رجسٹر کریں اور اس کے مطابق آنے والے انتخابات کیلئےپارٹی نشان الاٹ کریں۔




