عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور زیورات کے تاجروں کے لیے مارکیٹ میں ایک نئی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ سونا 1,800 روپے سستا ہونے کے بعد 5لاکھ 22ہزار762 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,543 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 4 لاکھ 48ہزار184 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 5,000 ڈالر پر آ گئی ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو پھر ریورس گیئر لگ گیا؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کم ہونے کے بعد 8,441 روپے پر آ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کے پیچھے مختلف معاشی عوامل کارفرما ہیں۔ ان عوامل میں ڈالر کی مضبوطی، عالمی اسٹاک مارکیٹس میں استحکام اور تیل کی قیمتوں میں کمی شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر روپے کی قدر اور طلب و رسد کے عوامل نے بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور آزاد کشمیر میں سونے کی قیمتیں نمایاں سطح برقرار ہیں
تاجروں اور سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ مارکیٹ کے رجحانات پر نظر رکھیں اور سرمایہ کاری کے فیصلے احتیاط کے ساتھ کریں کیونکہ قیمتیں عالمی اور مقامی معاشی عوامل کے مطابق مسلسل تبدیل ہو رہی ہیں۔




