اسلام آباد:آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے ریاست کے جملہ سرکاری محکموں میں غیر جریدہ ملازمین (گریڈ 01 تا 06) کی تقرریوں کے لیے درج ذیل معیار (Criteria) مقرر کرنے کی منظوری صادر فرما دی ہے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 01 تا 6 کی وہ آسامیاں جن کے لیے تعلیمی قابلیت مقرر نہیں تاہم Literate (خواندہ) ہونا لازمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد: ریسکیو 1122 ملازمین کا رسک الاؤنس کی عدم ادائیگی پر پریس کلب کے سامنے دھرنا
ان آسامیوں کے امیدواروں کا جائزہ آسامی کی نوعیت اور Job Description کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے 50 نمبرات کا ٹیسٹ ہوگا جس میںلکھائی (Writing) 25 نمبر،پڑھائی (Reading) 25 نمبرہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 تا 6 کی وہ آسامیاں جن کیلئےلٹریچر کی شرط عائد ہے لیکن عملی امتحان بھی درکار ہے۔ایسی آسامیوں کے لیے امیدواروں کا امتحان درج ذیل بنیادوں پر لیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عملی ٹیسٹ10نمبر کا ہوگا جبکہ خواندگی کے بھی 10نمبر ہوں گے۔لکھائی، پڑھائی کے 5،5نمبرز ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ معیار تمام متعلقہ محکمہ جات میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف اور میرٹ پر یقینی بنانے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہائیر ایجوکیشن کی پُھرتیاں، لیکچررز کی تقرریوں میں جعلسازی کا انکشاف
یاد رہے کہ گریڈ 7اور اس سے اوپر کی اسامیوں پر تقرریوں عدالتی فیصلہ کے مطابق تھرڈ پارٹی ایکٹ لازمی ہے ، حکومت کی کوشش ہے کہ چھوٹی اسامیوں پر کارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ کی جائے۔
محکمہ تعلیم سمیت کئی محکموں میں گریڈ 7 اور اس سے اوپر سیکڑوں میں اسامیاں خالی ہیں ، حکومت نے تعلیمی پیکیج کا بھی اعلان کررکھا ہے لیکن تقرریوں کیلئے فی الحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔نوجوان امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کیلئے چھٹیوں کی منظوری دیدی





