وزارت اطلاعات نے افغان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا

اسلام آباد: وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کا بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے ۔

وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت نے جان بوجھ کر ضلع باجوڑ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، حملے میں 4 بے گناہ شہری شہید اور 5 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی افغانستان میں کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک محدود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحدی علاقے لیٹی (تاری پشہ) میں افغان طالبان کا پاکستان کی سول آبادی پر مارٹر حملہ ، 4 شہری شہید

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان افغان طالبان حکومت کی اے آئی سے تیارتصاویراور ویڈیوز پر انحصارنہیں کرتا ،طالبان حکومت کےسرکاری چینلز کاجھوٹ انہیں اندرونی اور عالمی سطح پر بے نقاب کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ باجوڑ میں سرحدپار سے افغان طالبان کے پاکستان پر حملے میں 4 شہری شہید ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سالارزئی واقعہ افسوسناک،پاک فوج ہمارے بھائیوں کے خون کا حساب ضرور لے گی،صدر باجوڑ پریس کلب

Scroll to Top