کیل سیری، پاک فوج کے تعاون سے 700 امدادی کٹس تقسیم

نیلم (کشمیر ڈیجیٹل)نیلم ویلی کے علاقے کیل سیری میں پاک فوج کے تعاون سے مستحق افراد میں 700 سرمائی امدادی کٹس تقسیم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیلم ویلی کے نواحی علاقے کیل سیری میں پاک فوج کے تعاون سے مستحق افراد میں 700 سرمائی امدادی کٹس تقسیم کی گئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کو بڑا دھچکا، پانچواں خلائی مشن بھی ناکام؛ 8 منٹ بعد ہی خرابی کا شکار

جبکہ پولیس اور سول انتظامیہ نے بھی فلاحی سرگرمی میں بھرپور تعاون کیا۔تقریب میں کمانڈنگ آفیسر 6 ناردرن لائٹ انفنٹری لفٹیننٹ کرنل خرم محفوظ نے دیگر فوجی افسران کے ہمراہ شرکت کی ۔۔

امدادی سامان کی شفاف تقسیم کی نگرانی کی۔اس موقع پر بیواؤں، یتیموں، معذور افراد اور بزرگ شہریوں کو ترجیح دیتے ہوئے سرمائی امدادی کٹس فراہم کی گئیں جن میں کمبل اور بچوں و بڑوں کے ملبوسات شامل تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صارفین کیلئے سفر اور بھی زیادہ آسان، گوگل میپ تھری ڈی متعارف

رمضان المبارک کے پیش نظر تقریب کو منظم انداز میں منعقد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی خواجہ اعجاز کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمیشہ مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جنگ پندرھویں دن میں داخلر،ایران میں اپنی فتح کا اعلان کدیں، مشیر کا ٹرمپ کو مشورہ

مقامی شہریوں نے فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے پاک فوج اور دیگر اداروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

Scroll to Top