صارفین کیلئے سفر اور بھی زیادہ آسان، گوگل میپ تھری ڈی متعارف

گوگل میپس نے اپنے صارفین کیلئے سفر کو مزید سہل بنانے کیلئے مصنوعی ذہانت سے لیس نیا تھری ڈی فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

اس جدید فیچر کی بدولت اب ڈرائیورز کو تھری ڈی امیجز کے ذریعے راستوں کو سمجھنے میں غیر معمولی آسانی ہوگی، جبکہ اے آئی کی مدد سے شاہراہوں کی بہتر شناخت اور راستے میں آنے والی رکاوٹوں کی نشاندہی بھی ممکن ہو سکے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں کیلئے نئی الیکٹرک بائیک اسکیم متعارف

اس کے ساتھ ساتھ ’آسک میپس‘ کا فیچر بھی پیش کیا گیا ہے جو صارفین کے ساتھ بات چیت کے انداز میں کام کرے گا۔ یہ فیچر کم رش والے راستے تلاش کرنے، ایک سے زیادہ اسٹاپس کی منصوبہ بندی کرنے اور سفر سے متعلق دیگر تفصیلی معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

گوگل کے ان نئے اقدامات کا مقصد ٹیکنالوجی کی مدد سے نیوی گیشن کو مزید بہتر اور وقت کی بچت کو یقینی بنانا ہے، نئے فیچر کے ذریعے مسافر مقامی مقامات، مشہور جگہوں اور ریستوران کے بارے میں بھی آسانی سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق اس سسٹم کو دنیا بھر میں موجود تقریباً 30 کروڑ مقامات اور 50 کروڑ صارفین کے ریویوز سے معلومات حاصل ہوتی ہیں، جس سے نتائج زیادہ درست اور ذاتی نوعیت کے ہو جاتے ہیں۔

گوگل میپس کی وائس پریزیڈینٹ نے کہا کہ یہ تبدیلی اس پلیٹ فارم کے لیے ایک اہم قدم ہے اور اب میپس ہر صارف کے لیے الگ انداز میں کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ جب حقیقی دنیا میں کہیں جانا چاہتے ہیں تو میپس استعمال کرتے ہیں، اور اب یہ سروس منصوبوں کو فوری طور پر عملی شکل دینے میں مدد دے گی۔

Scroll to Top