دوحہ (کشمیر ڈیجیٹل) ایران کے حملوں سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات شروع، دوحہ میں سائرن بج گئے ۔
دوسری جانب قطرحکام نے ایران کے ممکنہ حملوں سے بچنے کیلئے اہم علاقے عارضی طور پر خالی کرالئے جہاں ایران کے حملوں کا خطرہ ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج اور ملین سمائلز فائونڈیشن کے اشتراک سے رمضان پیکیج تقسیم
دوسری جانب قطری وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اعلان کردہ عارضی احتیاطی انخلا کے اقدامات صرف اُن رہائشیوں پر لاگو ہوتے ہیں جو مخصوص علاقوں میں مقیم ہیں ۔
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں رہائش پذیر خاندانوں کو مخصوص سسٹم کے ذریعے اطلاع جاری کردی گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور سے اظہر بڑالوی کی ملاقات،اوورسیز عدالتوں کے قیام پر اظہار تشکر
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں وزارت نے مزید کہا کہ متاثرہ افراد کے لیے محفوظ متبادل رہائش کا انتظام کیا گیا ہے
جبکہ بعض لوگوں نے سیکیورٹی خطرہ ختم ہونے تک اپنی مرضی سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا انتخاب کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی حملوں کا خوف،طالبان چار ہیلی کاپٹر لیکر فرار،تین چھپا دیئے
وزارت نے یہ بھی بتایا کہ عارضی احتیاطی انخلا کے دائرے میں آنے والے افراد اگر کسی قسم کی مدد یا معلومات چاہتے ہوں تو وہ (40442999) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔




