پاک فوج اور ملین سمائلز فائونڈیشن کے اشتراک سے رمضان پیکیج تقسیم

نیلم (کشمیر ڈیجیٹل)فلاحی تنظیم ملین سمائلز فاؤنڈیشن اور پاک فوج کے اشتراک سے آٹھمقام،دودھنیال،شاردہ،کیل کے بعد بالائی وادی نیلم کے علاقے گریس ویلی جانوئی پھلوائی مرناٹ ساوناڑ سرداری سونڈاس ہلمت، تاوبٹ میں مستحق اور نادار خاندانوں میں 350 سے زائد رمضان پیکیج تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر کمانڈنگ آفیسرگریس کرنل عمران اورملین سماہلز کے ریجنل ڈائریکٹر راجہ دائود نے رمضان پیکیج تقسیم کئے۔

اس اقدام کا مقصد رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ضرورت مند افراد کی مدد کرنا اور انہیں بنیادی اشیائے خورونوش فراہم کرنا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی حملوں کا خوف،طالبان چار ہیلی کاپٹر لیکر فرار،تین چھپا دیئے

تفصیلات کے مطابق ملین سمائلز فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ریلیف سرگرمیوں کے تحت رضاکاروں نے گریس ویلی ہلمت اور ملحقہ علاقوں میں بیواؤں، یتیموں، مزدور پیشہ افراد اور کم آمدن والے خاندانوں میں رمضان پیکیج تقسیم کیا گیا۔

مستحق خاندان رمضان المبارک میں باعزت طریقے سے اپنے گھروں میں افطار اور سحری کا اہتمام کر سکیں۔

ان فوڈ پیکجز میں آٹا، چاول، دالیں، چینی، گھی اور دیگر ضروری اشیائے خوردونوش شامل تھیں ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا اثر؛ عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ملین سمائلز فاؤنڈیشن راجہ داؤد خان نے کہا کہ مستحقین میں خوراک پراجیکٹ کے تحت راشن کی فراہمی کا مقصد معاشرے کے نادار اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود ہے، تاکہ ماہِ رمضان میں انہیں درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔


انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن ہر سال رمضان المبارک میں وادی نیلم کے مختلف دور دراز علاقوں میں مستحق خاندانوں تک امدادی سامان پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کرتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں کو پھر ریورس گیئر لگ گیا؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مقامی افراد نے فاؤنڈیشن کی اس فلاحی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ بالائی وادی نیلم کے دور دراز علاقوں میں مستحق خاندانوں تک راشن پہنچانا ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔

انہوں نے مخیر حضرات اور فلاحی اداروں سے اپیل کی کہ وہ بھی ایسے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں کی مدد ممکن ہو سکے۔

Scroll to Top