امریکی محکمہ خارجہ نے جمعہ کو ایران کے نئے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے بارے میں معلومات دینے پر ایک کروڑ ڈالر (10 ملین ڈالر) انعام کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ خارجہ کی فہرست میں جن 10 افراد کے نام موجود ہیں ان میں ایران کے وزیرداخلہ اسکندر مومنی اور وزیر انٹیلی جنس و سکیورٹی اسماعیل خطیب بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے مودی کو ناکوں چنے چبوادیئے، بھارتی آئل ٹینکر چھوڑنے سے انکار
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ افراد ایران کے سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے مختلف شعبوں کی کمان اور رہنمائی کرتے ہیں، جو دنیا بھر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی، اسے منظم کرنے اور اس پر عمل درآمد کا کام کرتی ہے۔
محکمہ خارجہ نے معلومات فراہم کرنے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی معلومات ٹور یا سگنل ایسی ایپس کے ذریعے بھیجیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے معلومات فراہم کرنے والے افراد کو یہ پیشکش بھی کی کہ ایسا کرنے کے نتیجے میں آپ کو نہ صرف بیرون ملک منتقل کیا جا سکتا ہے بلکہ آپ کو مالی انعام بھی مل سکتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا ریوارڈز فار جسٹس پروگرام ایسے افراد کی گرفتاری یا قانونی کارروائی میں مدد فراہم کرنے والی معلومات پر نقد انعام دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا امریکی حملوں میں شہید ایرانی طلباء کے ورثاءکیلئے امدادی پیکیج کا اعلان
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ’مجتبیٰ خامنہ ای کے والد اور سابق ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے آغاز پر ہونے والی بمباری میں مارے گئے تھے۔




