دوسرا ونڈے، پاکستان نے بنگلادیش کو بھاری مارجن سے شکست دیدی

ڈھاکا: پاکستان کرکٹ ٹیم نے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 128رنز سے شکست دے دی۔

میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 274رنز اسکور کیے، تاہم بارش کے سبب بنگلا دیش کو 32 اوورز میں 243رنز کا ہدف ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈکپ فائنل : بھارت نیوزی لینڈکو شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹی 20 چیمپئن بن گیا

بنگلادیش کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 114 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں کھیلا جانے والے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف اننگز کے 48 ویں اوور میں 274 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

نوجوان معاذ صداقت نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 75رنز بنائے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

سلمان علی آغا نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 64 ر نز کی اننگز کھیلی، محمد رضوان 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 31 اور فہیم اشرف نے 14 رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان کو شکست ،پاکستان نے8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

بنگلادیش کے رشاد حسین نے 3 اور مہدی حسن میراز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاتاہم بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہوا جس کے بعد تاہم بنگلا دیش کو 32 اوورز میں 243رنز کا ہدف ملا۔

243رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 24ویں اوور میں 114 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

بنگلادیش کی جانب سے لٹن ڈاس 41 رنز بناکرنمایاں رہے۔ اس کےعلاوہ توحید نے 28 اور سیف حسن نے 12 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے معاذ صداقت اور حارث رؤف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

128 رنز سے کامیابی کے بعد 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو عبرتناک شکست  سے دوچار کیا تھا۔

Scroll to Top