این پی سی الیکشن، ڈیموکریٹ کے رزاق سیال صدر، ڈاکٹر فرقان رائو جنرل سیکرٹری منتخب

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے الیکشن میں جرنلسٹ پینل کو بڑے اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا

متحدہ اپوزیشن دی ڈیمو کریٹس پینل کے عبدالرزاق سیال 1067 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے ۔ان کے مد مقابل جرنلسٹ پینل کی خاتون امیدوار نیئر علی 1052ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران نے مودی کو ناکوں چنے چبوادیئے، بھارتی آئل ٹینکر چھوڑنے سے انکار

دوسری جانب ڈاکٹر فرقان راؤ  نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں سیکرٹری منتخب ہوگئے، دونائب صدو ر بھی ڈیمو کریٹس پینل سے منتخب ہوئے ہیں ۔

سیکرٹری فنانس کی سیٹ پر جرنلسٹ پینل کے عابد عباسی نے خاور نواز راجہ کو شکست دی ،جبکہ جرنلسٹ پینل کی ہی شکیلہ جلیل جوائنٹ سیکرٹری اور سحرش قریشی بھی جیت گئی ہیں ۔

جرنلسٹ پینل کے امیدوار احتشام الحق نائب صدر کی نشست جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔انتخابات میں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور صحافی برادری نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈال کر اپنے نمائندوں کا انتخاب کیا،نتائج کے مطابق احتشام الحق نے 1202 ووٹ حاصل کر کے نائب صدر کی نشست اپنے نام کر لی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ایئرپورٹ تمام پروازوں کیلئے بند، ٹیک آف سے بھی روک دیا

ان کی کامیابی کو جرنلسٹ پینل کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ مقابلے میں دیگر مضبوط امیدوار بھی موجود تھےدوسری جانب ڈیموکریٹس پینل کے امیدوار عثمان خان اور بشیر چودھری بھی نائب صدر کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے۔ بشیر چودھری نے 1076 ووٹ حاصل کیے جبکہ عثمان خان کو 1015 ووٹ ملے۔

گزشتہ روز ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل شروع کیا گیا تھا جو طویل ہوا اور بالاآخر پریس کلب کے الیکشن کمیشن کی طرف باقاعدہ صدارت کی سیٹ کا رزلٹ بتا دیا گیا ہے،صدر کی سیٹ پر کامیابی کے بعد ڈیمو کریٹس کے حامیوں نے عبدالرزاق سیال کو کامیابی پر مبارکباد دی ،اور ان کی اس کامیابی کو نیک شگون قرار دیا ہے ۔

Scroll to Top