عمان : ڈرونز حملے،2بھارتی شہری ہلاک ،10 سے زائد زخمی

عمان(کشمیر ڈیجیٹل)عمان کے شمالی صوبے صحر میں دو ڈرون طیاروں کا ملبہ گرنے سے کم از کم دو غیر ملکی مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک ڈرون صنعتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں دو غیر ملکی کارکن ہلاک اور چند دیگر زخمی ہوئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران نے مودی کو ناکوں چنے چبوادیئے، بھارتی آئل ٹینکر چھوڑنے سے انکار

دوسرا ڈرون ایک کھلے علاقے میں گر کر تباہ ہوا لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ دونوں ڈرون کہاں سے آئے تھے اور انھیں کیا حادثہ پیش آیا تھا۔ تاہم ڈرون حملوں کا سلسلہ خطے بالخصوص مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ:نان گزیٹڈ آسامیوں پر اوپن میرٹ بھرتیاں روک دیں

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد غیر ملکی تھے لیکن تاحال ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ہلاک ہونے والے بھارتی شہری تھے۔

چند روز قبل عمان کے صلالہ ایئرپورٹ پر بھی ڈرون حملوں کے باعث ایندھن کے ذخائر کو نقصان پہنچا تھا۔ جس سے بندرگاہ کی سرگرمیاں وقتی طور پر متاثر ہوئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فضائیہ کی بڑی کارروائی، ڈرونز حملہ ناکام، 2 ڈرونز مار گرائے

واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا کے 28 فروری سے ایران پر جاری حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای سمیت وزیر دفاع، مشیر قومی سلامتی، آرمی چیف اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت دو ہزار کے قریب شہری شہید ہوچکے ہیں۔

عمان کے شمالی صوبے صحر میں دو ڈرون طیاروں کا ملبہ گرنے سے کم از کم دو غیر ملکی مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Scroll to Top