پاک فضائیہ کی بڑی کارروائی، ڈرونز حملہ ناکام، 2 ڈرونز مار گرائے

اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد کے قریب فضا میں مشکوک انداز میں منڈلاتے دو ڈرونز (یو اے ویز) پاکستانی فضائیہ نے مار گرائے ہیں۔

سینئر پاکستانی حکام کے مطابق دونوں ڈرونز کو بروقت نشانہ بنا کر ممکنہ خطرے کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ:نان گزیٹڈ آسامیوں پر اوپن میرٹ بھرتیاں روک دیں

حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد کی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا تاہم اب آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے میں نگرانی مزید سخت کر دی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج کچھ دیر کے لیے آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کے شیڈول میں معمولی رد و بدل کیا گیا تھا

مزید یہ بھی پڑھیں:گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو 20 روپے اضافہ ریکارڈ

ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق اس دوران فلائٹ آپریشن میں مختصر مدت کی آپریشنل ایڈجسٹمنٹ کی گئی تاکہ سسٹم کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق صورتحال کو جلد ہی معمول پر لاتے ہوئے اب ایئرپورٹ پر تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازیں اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق آپریٹ ہو رہی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل کارڈ کے برابر قرار،نادرا نے عوام کیلئے اہم اعلان کر دیا

ایئرپورٹ حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے حوالے سے تازہ ترین معلومات کیلئے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ تاخیر یا شیڈول میں تبدیلی کے بارے میں بروقت آگاہی حاصل کی جا سکے

Scroll to Top