اسلام آباد ایئرپورٹ تمام پروازوں کیلئے بند، ٹیک آف سے بھی روک دیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسلام آباد ایئرپورٹ پروازوں کیلئے بند ،تمام پروازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا

مزید یہ بھی پڑھیں:عوام کو ریلیف پہنچائیں گے،شہبازشریف کاپیٹرولیم قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروازوں کا رخ متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا ہے ۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کو پروازوں کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔ تمام پروازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے بھی روک دیا گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوام کو ریلیف پہنچائیں گے،شہبازشریف کاپیٹرولیم قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

دوسری جانب پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت آج چند گھنٹوں کیلئے معطل رہے گی۔

جاری نوٹم کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں بعض فضائی راستے عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کے باعث 10 بجے سے دن 1:15 تک فلائٹ آپریشن معطل رہے گا

مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی عیدالفطر سے قبل ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

چند فضائی راستوں کی بندش کے باعث پروازوں کے شیڈول میں خلل پڑسکتا ہے،ایئرلائنز کو ممکنہ تاخیر کے پیش نظر اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت

Scroll to Top