سپریم کورٹ:نان گزیٹڈ آسامیوں پر اوپن میرٹ بھرتیاں روک دیں

مظفرآباد،اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے سرکاری محکموں میں نان گزیٹڈ آسامیوں پر کوٹہ سسٹم کی بحالی سے متعلق مقدمے میں عبوری حکم جاری کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے 16 اگست 2025 کے فیصلے پر فی الحال عملدرآمد روک دیا ہے۔

چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان اور جسٹس خالد یوسف چوہدری پر مشتمل بینچ نے درخواست گزاروں کے وکیل راجہ سجاد ایڈووکیٹ کی استدعا پر سماعت کرتے ہوئے اسٹے آرڈر جاری کیا

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ایئرپورٹ تمام پروازوں کیلئے بند، ٹیک آف سے بھی روک دیا

فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

عدالت عظمیٰ کے عبوری حکم کے بعد مختلف سرکاری و نیم سرکاری محکموں اور جامعات کی جانب سے نان گزیٹڈ آسامیوں کو اوپن میرٹ پر مشتہر کرنے والے تمام اشتہارات بھی حتمی فیصلے تک معطل تصور ہوں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو 20 روپے اضافہ ریکارڈ

واضح رہےکہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں 6 فیصد مہاجر کوٹہ سمیت ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل سطح کے تمام کوٹہ جات ختم کرتے ہوئے تقرریاں اوپن میرٹ پر کرنے کی ہدایت دی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد پولیس کا تشدد،بچہ جاں بحق،درجنوں خواتین زخمی

تاہم سپریم کورٹ کے عبوری حکم کے بعد اس فیصلے پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ مقدمے کی مزید سماعت عیدالفطر کے بعد ہوگی۔

Scroll to Top