چین کا امریکی حملوں میں شہید ایرانی طلباء کے ورثاءکیلئے امدادی پیکیج کا اعلان

بیجنگ( کشمیر ڈیجیٹل) چینی وزارت خارجہ نے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالے ایرانی طلباء کے والدین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا کی جانب سے 2 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد دی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد : ساتھرا ایئر پورٹ کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم ، 6افراد زخمی

یہ امدادی رقم باقاعدہ طور پر ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کی جائے گی تاکہ اسے متاثرہ خاندانوں تک پہنچایا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد پولیس کا تشدد،بچہ جاں بحق،درجنوں خواتین زخمی

وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ یہ امداد خاص طور پر ان طلبہ کے والدین کیلئے مختص کی گئی ہے جو حالیہ حملوں میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فروری 2026 میں گاڑیوں کی فروخت میں 41.7 فیصد اضافہ ریکارڈ

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بیجنگ عام شہریوں پر کیے جانے والے اندھادھند حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی تصور کرتا ہے۔

چین کی جانب سے یہ اقدام ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انسانی ہمدردی کے تحت اٹھایا گیا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جا سکے۔

Scroll to Top