مظفرآباد پولیس کا تشدد،بچہ جاں بحق،درجنوں خواتین زخمی

دارالحکومت مظفرآباد کے نڑول اسٹیڈیم میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والی خواتین پر مبینہ طور پر پولیس کی جانب سے تشدد کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ متعدد خواتین زخمی ہو گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق بڑی تعداد میں خواتین رقم لینے کیلئے نول اسٹیڈیم میں جمع تھیں کہ اسی دوران انتظامات کے دوران تلخ کلامی کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل کارڈ کے برابر قرار،نادرا نے عوام کیلئے اہم اعلان کر دیا

الزام ہے کہ پولیس نے خواتین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جس سے بھگدڑ مچ گئی۔بھگدڑ کے دوران ایک کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ کئی خواتین زخمی ہوئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد : ساتھرا ایئر پورٹ کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم ، 6افراد زخمی

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد مشتعل خواتین نے احتجاجاً علمدار چوک بند کر دیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاج کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی جبکہ صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔

Scroll to Top