اسلام آباد: اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے آزاد کشمیراورگلگت بلتستان میں جدید انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور جون سے 5 جی سروس کے آغاز کا عندیہ دیدیا ہے۔
ایس سی او نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 4G سروسز کے بعد اب 5G سروسز متعارف کرائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ،موبائل صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟
منصوبے کے تحت جدید ٹیلی کام نظام کو مضبوط بنانے کے لیے سات نئے 5G بی ٹی ایس ٹاورز نصب کیے جا رہے ہیں۔
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا ہے۔
منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں پانچ بڑے شہروں میں 5G سروسز فراہم کی جائیں گی جس سے مقامی آبادی اور کاروباری اداروں کے لیے ڈیجیٹل رابطوں اور آن لائن سہولیات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
منصوبہ جون 2026 تک مکمل کر لیا جائیگا اور اس کے ذریعے شمالی علاقوں کو ترقی اور ٹیکنالوجی کے نئے دور سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات دور دراز پہاڑی علاقوں کو جدید ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 5G سپیکٹرم کی نیلامی ! تیز ترین انٹرنیٹ اور نئی ٹیکنالوجی کا دور شروع
یاد رہے کہ پی ٹی اے نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کی ہے جو جاز، یوفون اور زونگ نے حاصل کی ہے اور ابتدائی طور پر اسلام آباد سمیت 4صوبائی دارالحکومتوں میں فائیوجی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آزادکشمیر میں ایس سی او کی طرف سے اعلان اہم پیشرفت ہے لیکن آزادکشمیر کے لوگوں کا کہنا ہےیہاں ابھی تک فور جی بھی صحیح نہیں چل رہا ہے۔




