افغانستان کے دارالحکومت کابل اور قندھار میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جس سے یہ علاقے گونج اٹھے ہیں اور خوارج کے بڑے جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور افواج پاکستان نے کابل پل چرخی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنا کر اڑا دیا ہے۔
BREAKING:
Loud explosions were heard in Kabul, Afghanistan.
— The Strategic Horizon (@TSHInsight) March 12, 2026
پاک فضائیہ نے رات گئے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قندھار کور ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنا دیا ہے جس سے علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا ہے۔
پاک فضائیہ کی جانب سے دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی جاری ہے اور قندھار ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاک فوج اور پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کیخلاف پے درپے کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے اور کابل پل چرخی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنا کر اڑا دیا گیا ہے۔
پاک فضائیہ کی کارروائی میں خوارج کے بھاری جانی ومالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
کابل میں پاک فضائیہ کی کارروائی جاری،طالبان و دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے ، پاک فضائیہ کی کارروائی کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق شہر میں دھماکے اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور طیارے کابل کے آسمان پر نگرانی کر رہے ہیں۔
کابل کے رہائشی کی بنائی ہوئی ویڈیو پاک فضائیہ کے جیٹ بمبار طیاروں کی گن گرج سنائی دی جاسکتی ہے۔




