اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق دفاتر ہفتے میں چار دن کھلیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نہال ہاشمی گورنر سندھ تعینات، صدر آصف علی زرداری نے منظوری دیدی
سرکلر کے مطابق پاسپورٹ دفاتر پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹے کام کرنے والے ریجنل پاسپورٹ دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے، اسلام آباد آسان خدمت سینٹر کا شفٹ سسٹم برقرار رہے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گورنر شپ سے کس نے کس کے کہنے پر ہٹایا سب جانتا ہوں، کامران ٹیسوری
واضح رہے کہ نیا شیڈول ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پچیس اور 40 ہزارمالیتی پرائزبانڈز کی قرعہ اندازی کا اعلان
یاد رہے کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت تعلیمی ادارے بھی 16 سے 31 مارچ تک بند رہیں گے جبکہ سرکاری اور نجی دفاتر میں بھی اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں اور سرکاری افسران کے فیول میں بھی کمی کی گئی ہے۔




