نہال ہاشمی گورنر سندھ تعینات، صدر آصف علی زرداری نے منظوری دیدی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کی گورنر سندھ تقرری کی سمری کی منظوری دے دی۔ صدر نے اس حوالے سے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر بھی دستخط کردیئے۔

آصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پرمبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نئے گورنر سندھ نہال ہاشمی سے حلف لیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گورنر شپ سے کس نے کس کے کہنے پر ہٹایا سب جانتا ہوں، کامران ٹیسوری

نہال ہاشمی سندھ کے35ویں گورنرکی حیثیت سے کل حلف اٹھائیں گے ،تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں کل شام 6 بجے منعقد ہو گی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نہال ہاشمی سے گورنر سندھ کے عہدہ کا حلف لیں گے ، تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ،اسپیکرسندھ اسمبلی،صوبائی وزراء اور دیگر شریک ہونگے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تائیوان : زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس، 5.7 شدت ریکارڈ

وزیر اعظم نے نہال ہاشمی سے ملاقات کی اور گورنر سندھ تعیناتی پر مبارکباد بھی دی۔ ملاقات میں رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار اور دیگر بھی موجود تھے۔
نہال ہاشمی کے سیاسی کیرئیر پر مختصر نظر

کراچی سے تعلق رکھنے والے نہال ہاشمی گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں، وہ 1997 سے 1999 تک وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے قانون و انصاف رہے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور کی زیرصدارت اہم اجلاس، مظفرآبادکی خوبصورتی ،انفراسٹریکچر پربریفنگ

2012 میں انہوں نے کراچی میں مسلم لیگ ن کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں اور پھر اگست 2014 میں انہیں سندھ میں مسلم لیگ ن چیپٹر کا جنرل سیکرٹری بنایا گیا۔

2015 میں نہال ہاشمی مسلم لیگ ن کی پنجاب سے نشست پر سینیٹ کے امیدوار منتخب ہوئے اور اب انہیں گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Scroll to Top