باغ: ڈپٹی میئر سید افراز گردیزی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

آزاد جموں و کشمیر کے شہر باغ کے بعد ڈپٹی میئر سید افراز گردیزی اپنے عہدے پر برقرار رہنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے باضابطہ فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن باغ سید افراز گردیزی کے خلاف لائی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اب وہ بدستور اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کو یتیم نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ نے ’سزائے موت‘ سے متعلق بڑا فیصلہ دیدیا

اس فیصلے سے ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسے سید افراز گردیزی کی بڑی سیاسی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی صدارتی انتخاب سے کیوں پیچھے ہٹ رہی ہے؟تجزیہ کارغلام اللہ اعوان نے کھل کر بات کی

Scroll to Top