موبائل فون خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے فیصل بینک کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر ایک بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ بینک نے اپنے آن لائن مارکیٹ پلیس ‘فیصل بینک ڈیجی مال’ کے ذریعے اسمارٹ فونز پر خصوصی پروموشنل آفر متعارف کروائی ہے جس کے تحت صارفین انتہائی آسان شرائط پر نئے فون حاصل کر سکیں گے۔
اس خصوصی پیشکش کے تحت صارفین Infinix Smart 10 اور Infinix Smart 10 Plus اسمارٹ فونز کو آسان ماہانہ اقساط پر خریدنے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ بینک انتظامیہ کے مطابق، اس آفر کی سب سے بڑی کشش یہ ہے کہ اس میں تین ماہ تک ‘زیرو پروفٹ فنانسنگ’ یعنی بغیر کسی اضافی منافع کے قسطوں کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
قیمتوں کی بات کی جائے تو Infinix Smart 10 (جو کہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہے) کی قیمت 27 ہزار 249 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ Infinix Smart 10 Plus (4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج) 31 ہزار 249 روپے میں دستیاب ہوگا۔ صارفین ان اسمارٹ فونز کی ادائیگی ماہانہ اقساط کی صورت میں کر سکتے ہیں، جن کا آغاز محض 1 ہزار 113 روپے ماہانہ سے ہوتا ہے۔ بینک نے صارفین کی سہولت کے لیے اقساط کی مدت زیادہ سے زیادہ 48 ماہ تک رکھی ہے۔
یہ بھی پرھیں: فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ،موبائل صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟
فیصل بینک نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ اس آفر میں فراہم کیے جانے والے تمام اسمارٹ فونز پی ٹی اے (PTA) سے منظور شدہ ہیں، جس کا مطلب ہے کہ صارفین بغیر کسی پریشانی کے ملک بھر میں تمام موبائل نیٹ ورکس استعمال کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، ڈیجی مال پلیٹ فارم کے ذریعے آرڈر کرنے والے صارفین کو مفت ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی دی جائے گی۔
یہ رمضان آفر خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جو بجٹ کے اندر رہتے ہوئے اپنا فون اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں۔ خریدار فیصل بینک کے ‘نور کارڈ’ کا استعمال کرتے ہوئے شریعت کے مطابق فنانسنگ کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، بینک نے واضح کیا ہے کہ یہ ایک محدود مدت کی پیشکش ہے جو 27 مارچ 2026 تک ہی دستیاب رہے گی، جس کے بعد قیمتوں اور فنانسنگ کی شرائط تبدیل ہو سکتی ہیں۔




