ابراہیم ذوالفقاری

امریکہ تیار رہے، پیٹرول 200 ڈالر فی بیرل تک جائے گا،ترجمان ایرانی افواج ابراہیم ذوالفقاری

تہران (کشمیر ڈیجیٹل)ایران نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل روکنے کی دھمکی دیدی ۔

تیار رہیں، پیٹرول کی قیمتیں 200 ڈالر تک جائیں گی؛ایران اب دفاعی حملے نہیں بلکہ بڑھ بڑھ کر پے در پے وار کرے گا، ابراہیم ذوالفقاری کی امریکہ کو دھمکیاں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کیساتھ کشیدگی،امریکہ کے 891.4 ملین ڈالر روزانہ خرچ ہو رہے ہیں ،رپورٹ

ایران کے مشترکہ فوجی کمان خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے جنگ کی نئی حکمت عملی بیان کرکے سب کو حیران کردیا۔

ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی تیار رہیں  اب پیٹرول کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نادرا حکام کابڑا اقدام، 42 لاکھ شناختی کارڈ منسوخ،اہم ہدایات جاری

انھوں نے واضح کیا کہ ایران کی پالیسی اب دشمنوں پر صرف جوابی حملے تک برقرار نہیں رہے گی بلکہ اب دشمنوں پر بڑھ بڑھ کر اور پے در پے حملے کریں گے۔

ابراہیم ذولفقاری نے امریکا کو خبردار کیا کہ ایران آبنائے ہرمز سے ایک قطرہ تیل بھی امریکا، اسرائیل یا ان کے اتحادیوں تک جانے نہیں دے گا جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی جی ایف سی بلوچستان کی زیرِ صدارت اجلاس، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، اہم فیصلے

یاد رہے کہ 28 فروری کو جنگ کے آغاز آج تک آبنائے ہرمز میں 13 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے جس سے دنیا بھر میں تیل کی ترسیل رک گئی ہے اور قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

Scroll to Top