تہران (کشمیر ڈیجیٹل)ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز بند کرنے اور ایران کو 20 گنا زیادہ طاقت سے نشانہ بنانے کی دھمکی پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔
علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ عاشورہ سے محبت کرنے والے ایرانی قوم ٹرمپ کی گیدڑ بھبھکیوں سےڈرنے والی ہے نہ ہی خوفزدہ ہوں گے
مزید یہ بھی پڑھیں:مجتبیٰ فاروقی اسلام آباد ایئرپورٹ سےحراست میں لے لیا،عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب
سیکرٹری ایرانی قومی سلامتی کا مزید کہنا تھا کہ تم سے زیادہ طاقتور طاقتیں بھی ایرانی عوام کو شکست دینے میں ناکام رہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرمین وزیراعظم عملدآمدکمیشن حسن اشرف سے سردارظفرکی ملاقات، ایل او سی متاثرین کو اراضی الاٹمنٹ پرغور
لاریجانی نے خبردار کیا کہ ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے آخرکار خود نقصان اٹھا سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوٹلی : 1275 مستحق خاندانوں میں 1کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد امدادی چیک تقسیم
امریکی صدر نے یہ دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی یا اسرائیلی اڈوں پر حملے جاری رکھے یا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل روکنے کی کوشش کی تو امریکہ اس اہم بحری راستے کا کنٹرول سنبھال سکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں مزید 3700 روپے کا اضافہ، فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
ایرانی قیادت نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے اور اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر اقدام کرے گی۔




