آئی جی ایف سی بلوچستان کی زیرِ صدارت اجلاس، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، اہم فیصلے

کوئٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی زیرِ صدارت چاغی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی زیرِ صدارت چاغی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ کمشنر ، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ، ضلعی انتظامیہ چاغی اور دیگر اداروں اور ڈیپارٹمنٹس کے اہم عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد ضلع چاغی میں عوام کی فلاح و بہبود، امن و امان ، پوست کی تلفی کے لیے کاوشات ، صحت و تعلیم کی سہولیات ، عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں اور جرگوں کی کارکردگی ، افغان مہاجرین کے انخلا ، بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور علاقائی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کوٹلی : 1275 مستحق خاندانوں میں 1کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد امدادی چیک تقسیم

اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی باہمی ہم اہنگی اور تعاون کے پیش نضر کیے گیے کاوشوں جس میں افغان مہاجرین کے تیز رفتار اور باوقار انخلاء ، پوست کی تلفی اقدامات اور بی ایس ڈی آئی (بی ایس ڈی آئی) کے تحت جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کے بروقت اور معیاری کارکردگی کو سراہا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کابینہ کا بڑا فیصلہ:سرکاری محکموں کی گاڑیوں کے پیٹرول میں 50 فیصد کٹوتی، تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

مزید برآں، انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ ضلع چاغی میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے، اور ضلع چاغی کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام ادارے مل کر اپنا موثر اور کلیدی کردار ادا کریں۔

Scroll to Top