ژوب سیکٹر میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، افغان طالبان پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار

راولپنڈی: پاک افغان سرحد پر ژوب سیکٹر میں پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی کئی پوزیشنز تباہ کر دی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج نے افغان طالبان کی پوسٹ نمبر 2 اور 3 کو نشانہ بنایا، جس کے بعد بزدل حملہ آور اپنی پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کامیاب کارروائی کے دوران پاک فوج نے افغان طالبان کے زیرِ قبضہ پوزیشنوں سے روسی ساختہ 73 ملی میٹر HGL-9 ہیوی گرینیڈ لانچرز سمیت دیگر اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرم سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغان طالبان گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلے

ذرائع کے مطابق “آپریشن غضب للحق” پوری قوت سے جاری ہے اور بھارتی پراکسیز کے طور پر کام کرنے والے عناصر کو عبرت ناک شکست دی جا رہی ہے۔ پاک فوج کا عزم ہے کہ یہ آپریشن اپنے اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہے گا۔

Scroll to Top