عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمتیں جس تیزی سے بڑھی تھیں ا س سے زیادہ تیز رفتار سے کم ہو گئیں جس کے بعد امید پیدا ہوئی ہے کہ پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں کم ہونگی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کی جنگ جلد ختم کرنے کا اعلان کرنے سے پہلے پیر کے روز انٹرنیشنل آئل مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمتیں بڑھ کر 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا ایران جنگ ختم کرنے کا اعلان! عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا
جونہی ٹرمپ نے فلوریڈا مین ری پبلکن پارٹی کے اجتماع میں اعلان کیا کہ وہ جنگ جلد ختم کر دیں گے تو کچھ ہی لمحوں میں نیویارک کی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمتیں کم ہونا شروع ہو گئیں ۔
سٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی قیمتیں جو پہلے کم ہو رہی تھیں وہ بڑھنے لگیں۔ کچھ ہی گھنٹوں میں کروڈ آئل کی 120 ڈالر فی بیرل کی حد پر پہنچی ہوئی قیمتیں گرتے گرتے 78 ڈالر فی بیرل تک آ گئیں۔
حالانکہ انہوں نے جنگ ختم کرنے کی کوئی تاریخ نہیں بتائی اور پاسدارانِ انقلاب کو دھمکی دی کہ اگر آبنائے ہرمز میں تیل کے ٹینکروں کی آمد و رفت میں رکاوٹیں ڈالیں تو ایران پر بیس گنا زیادہ شدید حملے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا سستا، تیل مہنگا: عالمی مارکیٹ میں بڑی تبدیلی، سرمایہ کار پریشان
وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کی شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں جب خام تیل کی قیمتیں کم ہوں گی تو پاکستان مین حکومت اسی تناسب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کر دے گی۔
اب توقع کی جا رہی ہے کہ وفاقی حکومت جلد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔ 6 مارچ سے 9 مارچ تک عالمی بازار مین خام تیل کی قیمتیں بہت تیزی سے بڑھی تھیں اور برینٹ کروڈ کی قیمت 9 مارچ کو ایک وقت میں 120 فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔
جنگ کی صورتحال ایسے ہی رہی تو قیمتیں کم ہونا مشکل ہوجائینگی کیونکہ آبنائے ہرمز کو مکمل بند کردیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کروڈ آئل کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ کی طرح بے تحاشا کمی بھی ایک وقتی رجحان ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہےیا نہیں؟ اوگرا نے وضاحت کردی
آبنائے ہرمز میں صورتحال اب تک جیسی پہلے تھی ویسی ہی ہے، سعودی عرب نے اپنی خام تیک کی پیداوار مین کئی ملین بیرل یومیہ کمی کرنے کا رسمی اعلان کر دیا ہے۔
دوسرے عرب ملکوں نے بھی خام تیل کی پیداوار کم کر دی ہے اور قطر نے گیس کی پیداوار میں نمایاں کمی کی ہے۔




