مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل )ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سسٹم (سی ای آر ایس) کی کامیاب تنصیب مکمل۔
مزید یہ بھی پرھیں:حکومت کا تمام میڈیکل تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ
انتخابی فہرستوں کی پر نٹنگ اور 18 سال کی عمر کو پہنچنے والے شناختی کارڈ کے حامل افراد کی تفصیل جس کے تحت رجسٹریشن آفیسران نے فیلڈ ویری فکیشن کرتے ہوئے ووٹس کا اندراج کرنا ہوتا ہے کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب : طلباء وطالبات کیلئے فیول کارڈ جاری کرنےکی تجویز
معاہدوں پر دستخطوں کی یہ تقریب نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔ معاہدہ پر آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان اور نادرا کی جانب سےچیف پروجیکٹ آفیسر نادرا رحمان قمر نے دستخط کئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:صوبائی وزراء کو مفت پیٹرول، ڈیزل کی فراہمی بند، پروٹوکول پر بھی پابندی عائد
معاہدہ کے تحت نادرا آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کو مسودہ انتخابی فہرست، نئے شناختی کارڈکا ڈیٹا، غیر حتمی اور حتمی انتخابی فہرست کی اپ ڈیشن اور پر نٹنگ کی سہولت مہیا کرے گا۔




